تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف دوسرے روز بھی آپریشن

September 20, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنت ٹیم نے تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا، ٹیم نے دوسرے روز کارروائی کرتے ہوئے وہاڑی چوک ، سبزی منڈی روڈ اور وہاڑی روڈ گریڈ سٹیشن کے باہر قائم تمام عارضی و مستقل تجاوزات کو مسمار کر دیا جبکہ روڈ کی حدود میں موجود سامان قبضے میں لے لیا ،آپریشن کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ عرفان قریشی نے کی جبکہ فیلڈ سٹاف، ضلعی پولیس کی بھاری نفری اور ڈیمالیشن سکواڈ ہیوی مشینری کے ساتھ ان کے ہمراہ تھا۔