آتشزدگی کے واقعات میں لاکھو ں کا سامان جل گیا

September 20, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)آتشزدگی کے واقعات میں لاکھو ں روپے کا سامان جل گیا،گلشن مارکیٹ میں مٹھائی کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی،شالیمار کالونی میں نجی کالج کی لیبارٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے قیمتی سامان کونقصان ہوا،انصاری چوک پرپاور لوم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے بھاری نقصان ہوا،ریسکیو نے آگ پر قابو پایا،مالک اقبال کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔