منظور کالونی،دکان کےباہر بیٹھنے پر جھگڑا چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق

September 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منظور کالونی سیکٹرای میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک 22سالہ منظور احمد ولد رحمت جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق مقتول کی درزی کی دکان ہےاور ایک روز قبل بھی دکان کے باہر بیٹھنے پر ملزم اور مقتول کا جھگڑا ہوا تھا،جمعرات کو دونوں کے درمیان اسی بات پر پھر جھگڑا ہوا جس پر ملزم ریحان علی ہاشمی نے چھری کے وار سے مقتول کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔