ہیتھرو ایئرپورٹ، ڈرون احتجاج کےمزید 2 افراد گرفتار، عوام کو پریشان کرنےکا الزام

September 20, 2019

لندن (پی اے) ہیتھرو ائر پورٹ پر ڈرون اڑاکر احتجاج کرنے والے مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں کی عمریں40سے50سال کے درمیان ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے بتایا کہ ملزمان ماحولیاتی احتجاج کے نام پر برطانیہ کے مصروف ترین ائر پورٹ پر پروازوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے تھے۔ جب سے ایکسٹنکشن ربیلین (ایکس آر) کے ارکان ائر پورٹ کے ممنوعہ علاقے میں ڈرونز اڑاکر پرواوں میں خلل ڈالنے میں مصروف ہیں، مجموعی طور پر23افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان سب پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام کو پریشان کیا یا عوام کو تکلیف پہنچانے کی سازش کررہے تھے۔ گرفتار شدگان کو جنوبی لندن کے ایک پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ میٹرو پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ایک47سالہ شخص کو رہا کردیا گی۔ میٹرو پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ایک47سالہ شخص کو رہا کردیا ہے۔ جس کے بارے میں ہیتھرو پاز نے بتایا کہ ان کا نام گائے اسمالین ہے اور وہ فری لانس فوٹو جرنلسٹ ہیں۔ اسمالین نے پی اے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وہ پیشہ ورنہ حیثیت سے احتجاج کی کوریج کے لئے وہاں گئے، ان کی تمام شناختی دستاویزات چیک کرنے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا اور سازو سامان بھی واپسی کردیا گیا۔ گرفتار کئے گئے افراد میں سے20کو ضمانت پر رہا کردیا گیا یا تحقیقات کے التوا کی وجہ سے رہا کیا گیا۔ ان میں سے22سالہ ایک خاتون بھی تھی جسے9اکتوبر کو سینٹرل لندن کے پولیس اسٹین میں پیش ہونے کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔ یہ کارروائی ماحولیات کی مہم چلانے والوں کے جاری احتجاج کو روکنے کے لئے کی گئی تھی۔ ہیتھرو پاز ائر پورٹ کی وسعت کے منصوبے کے خلاف ڈرون اڑاکر احتجاج کررہی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ تجویز کردہ تیسرے رن وے کے منصو بے کو منسوخ کیا جائے۔