خورشید شاہ کو سکھر منتقل کر دیا گیا

September 20, 2019

آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو سکھر منتقل کر دیا گیا۔

نیب راول پنڈی نےخورشید شاہ کو گزشتہ روزطبیعت خراب ہونے پر پولی کلینک اسلام آباد منتقل کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کوہفتے کی صبح احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرکے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

گذشتہ روز احتساب عدالت راولپنڈی نے خورشید شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر کے سکھر کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔