این 40شاہراہ کی تعمیر ومرمت کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں،جمعہ خان بادینی

September 21, 2019

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدرحا جی جمعہ خان بادینی نے کہاہے کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں این چالیس کوئٹہ تفتان شاہراں کی کشادگی اوردرستگی کے لیے جوفنڈزمختص کی گئے ہیں اس پرمن وعن فوری عمل درآمدکویقینی بنایاجائے اورکیشنگی سلطان چڑاء کی کٹاء کاکام عملی طورپر شروع کیاجائے کیونکہ اب عملی کارکردگی کاوقت آگیاہے ہم چیف سیکریٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں وہ رخشان ڈویژن تفتان کادورہ کریں تاکہ ہماریہاںN40 پراین ایچ اے وغیرہ کی جانب سے تعمیراتی کام بروقت شروع ہوسکیں۔رخشان ڈویژن اوراسکے پسماندہ اضلاع نوشکی چاغی سیگزرنیوالایہ انٹر نیشنل شاہراہ اس وقت ملک کے خستہ ترین روڈکامنظرپیش کرہاہے چیف سیکریٹری بلوچستان سے اپیل ہے کہ اس اہم شاہراہ سے متعلق اپنا خصوصی ایگزیکٹو آرڈر جاری جوکہ وقت کی ضرورت ہیں تاکہ ہماریہاں بھی این ایچ اے کی کارکردگی درست ہوجائے۔ اورنوشکی ٹوزارو چاغی روڈ جوگزشتہ سیلاب میں بہہ گئے تھی اسکی تعمیرسے متعلق متعلقہ حکام اپنی پالیسی واضع کریں ہمارامطالبہ ہے کہ اس کو این ایچ اے کینیٹ ورک میں شامل کیاجائے۔