حیات آباد میں بھاری گاڑیوں کی ٹریفک کا نوٹس لیا جائے،ضیاء الحق سرحدی

September 21, 2019

پشاور(نیوزڈیسک) فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (FCAA)کے صدر، سرحد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری(SCCI) اور پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(PAJCCI) کے سابق سینئر نائب صدرضیاء الحق سرحدی نے ایک بیان میں کہا کہ پشاور کی جدید بستی حیات آباد سے بھاری گاڑیوں کا گزرنا روز کا معمول بن چکا ہے۔تیل وگیس کے کنٹینرز نہ صرف آئے روز ٹریفک جام اور رش کا سبب بن رہے ہیں بلکہ ان سے انسانی جانوں کو خطرات بھی لاحق ہوگئے ہیں۔وطن عزیز میں ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں آئل ٹینکرکے رستے ہوئے تیل سے بھڑک اٹھنے والی آگ نے لمحوں میں انسانی زندگیوں کو چاٹ لیاجبکہ انتظامیہ کی طرف سے دیئے جانے والے روٹ پر ایسے ٹرک وٹینکر کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اور ایسی صورت میں بے گناہ انسانی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔لہٰذا انتظامی اقدامات اٹھاتے ہوئے فی الفور بھاری ٹریفک کو حیات آباد سے گزرنے کا اجازت نامہ منسوخ کرکے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائیں۔