سیالکوٹ: ہیروئن کی اسمگلنگ، پاکستانی نژاد برطانوی جوڑا گرفتار

September 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی نژاد برطانوی جوڑا گرفتار

سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کروڑوں کی ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی نژاد برطانوی جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے پاکستانی نژاد برطانوی جوڑےکو 38 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتارکیا ہے۔

طاہر ایاز اور اس کی اہلیہ اقراء حسین کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، یہ برطانوی شہری میاں بیوی 25 کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن دبئی کے راستے برطانیہ اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

ہیروئن سے بھرے تھیلے خواتین کے کپڑوں کے ڈبوں میں چھپائے گئے تھے۔