کراچی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

September 22, 2019

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 12 میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کامران چورنگی پر گاڑی پر فائرنگ کی، ملزمان نے گاڑی میں سوار افراد سے لوٹ مار نہیں کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 30 بور پستول استعمال کی گئی، ملزمان نے گاڑی پر 5 سے 6 گولیاں چلائیں، فائرنگ کرنے والے ملزمان نے ہیلمٹ اور نقاب پہنا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد گلستان جوہر بلاک 15 کے رہائشی ہیں۔ مقتول سلیمان ریئل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا۔