راولپنڈی :لڑکے سے زیادتی کے الزام میں امام مسجد گرفتار

September 22, 2019

راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی میں 12سال کے لڑکے کیساتھ زیادتی کے الزام میں امام مسجد کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں مولوی کی لڑکے سے زیادتی ثابت ہو گئی،مقدمہ درج کرلیا ،ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان پیش کرینگے۔ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کے مطابق 12 سالہ بچہ جواد ظریف دھمیال کیمپ کی مسجد میں مولوی لیاقت سے دینی تعلیم حاصل کرتا تھا تاہم شکایت کے باوجود والدین کو یقین نہیں تھا کہ مولوی ایسی حرکت کر سکتا ہے۔رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ مولوی صاحب نے اپنے چند حمایتی افراد کے ہمراہ احتجاج بھی کیا لیکن پولیس نے اپنا کام جاری رکھا اور تحقیقات میں مولوی کی لڑکے سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اب ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔