ایف نائن پارک کی حالت زار، پانی کے جوہڑ ڈینگی افزائش کا سبب بننے لگے

September 22, 2019

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے اسلام آ باد کا ایف نائن پارک ڈینگی کی بیماری پھیلانے کا سبب بن گیا ۔ پارک کے کئی مقامات پر پانی کھڑ اہے ۔ نشیبی علاقوں میں یہ پانی بارش کی وجہ سے جمع ہو اہے اور یہ جوہڑ اور تالاب مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہے ہیں ۔ پارک میں روزانہ ہزاروں لوگ واک کرنے اور تفر یحکیلئے آتے ہیں مگر بیماری ساتھ لے کر جاتے ہیں ۔ پارک کی مینٹی نینس کا کوئی انتظام نہیں ہے، خود رو گھاس اور جھاڑیاں قد آدم سے بڑھ گئی ہیں ،اس سے شہر یوں بالخصوص خواتین اور بچوں میں عدم تحفظ کا احساس جنم لے رہا ہے۔ ڈینگی کا وائرس اسلام آ باد میں اس قدر پھیل گیا ہے کہ ہسپتال بھر گئے ہیں اور مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو ر ہا ہے لیکن اس کے اسباب کا تدارک کرنے پر حکومت کی کوئی تو جہ نظر نہیں آرہی ۔ شہر یوں نے میئر شیخ انصر عزیز ، چیف کمشنر وچیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف نائن پارک کی حالت زار پر توجہ دی جا ئے اور ذمہ دار افسروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے۔