جنوبی افریقہ میں سالانہ کامک کان کا انعقاد

September 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جنوبی افریقہ میں سالانہ کامک کان کا انعقاد

جنوبی افریقہ میں سالانہ کامک کان کا انعقادکیا گیا جس میں فلمی کرداروں کا روپ دھارے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

جنوبی افریقہ کے کنونشن سینٹرمیں منعقد ہونے والے اس سالانہ کامک کان میں کوئی خاتون ونڈر ویمن بن کر چلی آئی ، تو کسی نے جوکر بن کر لوگوں کو ہنسایا تو کسی نے بیٹ مین، سپر مین اور آئرن مین بن کر شرکت کی۔

واضح رہے کہ کامک کان ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس میں کامک بکس، ٹوائز، اینی میٹڈ اور سائنس فکشن فلموں اور گیمز کے ٹیزر بھی پیش کئے جائیں گے۔