’پہلی شادی کو 10 سال تک چھپایا‘، مانی

October 01, 2019

مزاحیہ کرداروں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سلمان شیخ المعروف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی شادی کو 10 سال تک چھپایا، حرا کو شادی سے پہلے اُن کی شادی کا علم نہیںتھا۔

ایک ویب شو کو انٹرویو دیتے ہوئے مانی سے میزبان نے سوال کیا کہ ’کیا حرا کو آپ کی پہلی شادی کا معلوم ہے؟‘

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس کے جواب میں مانی نے بتایا کہ شادی سے پہلے حرا کو یہ بات نہیں معلوم تھی ، اگر انہیں یہ بات پتہ ہوتی تو وہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیے: حرا مانی.... خوبصورت اور باصلاحیت

مانی نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی شادی کو 10 سال تک چھپایا لیکن ایک دن اچانک اُن کی پہلی اہلیہ آمنہ بیٹے نیّر کے ہمراہ اُن کے گھر آ پہنچیں اور پیسوں کا مطالبہ کرنے لگیں۔

اس دن حرا پر یہ راز کھلا لیکن حرا دل کی بہت اچھی ہیں انہیں اس بارے میں معلوم ہوا تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اب اُن کی پہلی شادی ختم ہوچکی ہے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا شکر بھی ادا کیا کہ اس وقت ٹی وی اور انٹرنیٹ کا زیادہ زور نہیںتھا ورنہ یہ بات ٹی وی پر آجاتی۔

یہ بھی پڑھیے: مانی کا مومنہ مستحسن کے ڈانس پر طنز و مزاح

یہ بات ختم کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے اور شو کی میزبان نے ایک زور دار قہقہہ لگایا اور ہنستے ہنستے بتانے لگے کہ یہ ایک فرضی کہانی ہے جس میں کوئی سچائی نہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر اُن کی ایسی شادی ہوئی ہوتی تو انسان تو کیا جانوروں کو بھی معلوم ہوتی ۔

واضح رہے کہ حرا اور مانی کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکار جوڑی میں ہوتا ہے ۔ دونوں 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔