لاہور: خستہ مکان کی چھت منہدم، 2 افراد جاں بحق

October 01, 2019

لاہور کے علاقے پکی ٹھٹھی سمن آباد میں خستہ حال مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور: خستہ مکان کی چھت منہدم، 2 افراد جاں بحق

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان کی چھت گرنے کا واقعہ آج صبح لاہور کے علاقے پکی ٹھٹھی سمن آباد میں پیش آیا،جس میں مکان بوسیدہ ہونے کے باعث چھت منہدم ہوئی، جس کے ملبے تلے اہل خانہ دب گئے۔

ریسکیو عملہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گیا جس نے منہدم ہونے والی چھت کا ملبہ ہٹاتے ہوئے اس کے نیچے دبی ہوئی 2 افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، عمارت کی چھت گر گئی، میاں بیوی جاں بحق

ریسکیو عملے نے ملبے میں سے ایک بچی اور خاتون سمیت 5 افراد کو زندہ نکال کر بھی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

ریسکیو حکام نے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔