• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی


کراچی کے علاقے نیپئر کے گھانچی پاڑہ میں گھر کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے چاروں زخمیوں کو ملبے سے نکال کر سول اسپتال منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 50 سال کے غلام حسین، ان کی اہلیہ 40 سالہ زبیدہ، بیٹا عمیر اور بیٹی صدف شامل ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق چاروں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے اور سب کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین