• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں عمارت کی چھت گر گئی، میاں بیوی جاں بحق

کھارادر میں پرانی عمارت کی چھت گر گئی، میاں بیوی جاں بحق


کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک پرانی عمارت کی چھت گر گئی ، جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر باغیچہ مچھی میانی روڈ کے قریب پرانی عمارت کی چھت گرگئی جس سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ بچیاں زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 35سالہ محمد اکرم اور نازیہ کے نام سے ہوئی ہے، دوسری جانب ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کی شناخت 10سال کی ثانیہ اور 8 سال کی زینب کے نام سے ہوئی ہے۔

سابق کرائے دار نے بتایا کہ انہوں نے تین روز پہلے ہی یہ عمارت چھوڑی تھی۔

عمارت میں صرف ایک ہی فیملی رہائش پزیر تھی۔

تازہ ترین