• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان: بارش میں چھتیں گر گئیں، 5 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں بارش اور طوفان کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے فرش کالونی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے گھر کا مالک ذاکر اللّٰہ، اس کی بیوی اور 2 بچے 3 سالہ عبدالصمد اور 2 سالہ سپنا جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کاٹلنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی

مردان کے گاؤں گدر میں بھی ایک مکان کی چھت گرنے سے 70 سالہ شخص عبدالقلندر جاں بحق اور 18 سالہ حمزہ زخمی ہو گیا۔

بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین