کرپشن جیسے ناسور کا علاج سرجری ہے، چیئرمین نیب

October 03, 2019

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اب تک دو تین چیمبرز آف کامرس سے خطاب کرچکا ہوں، اس بات کو 4 مہینے سے زائد گزر چکے ہیں، لیکن کسی تاجر کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، کرپشن ناسور ہے، جس کا علاج سرجری ہے ،لوٹی ہوئی رقم کا پوچھنا جرم تو نہیں!

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر مسترد کرتا ہوں کہ ملکی معیشت نیب کی وجہ سے ترقی نہیں کررہی، کاروباری لوگوں اور بیوروکریسی کے لیے نیب کے دروازے کھلے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

کرپشن جیسے ناسور کا علاج سرجری ہے، چیئرمین نیب

انہوںنے انکشاف کیا کہ 900 ارب مالیت کے 1230 ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے ہیں اور ان کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب پر تواتر سے یہ الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ نیب باہر سے پیسہ لانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ ملک 95 ارب ڈالر کا مقروض ہے، یہ خطیر رقم آخر کہاں خرچ کی گئی؟ کیا متعلقہ افراد سے پوچھنا جرم ہے، کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔