بھارت کو پہلا فرانسیسی رافیل طیارہ مل گیا ، وزیر دفاع کی پوجا

October 09, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت کو پہلا فرانسیسی رافیل طیارہ مل گیا

کراچی (نیوزڈیسک)فرانس نے منگل کو پہلا رافیل جنگی طیارہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حوالے کر دیا ۔بھارت کو جنگی طیارہ ملنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے اس طیارے پر ʼشستر پوجا یعنی اسلحہ پوجا کی۔

وزیر دفاع نے طیارے پر سِندور سے اوم لکھا، طیارے پر پھول ،ناریل اور لڈو چڑھائے۔ اس کے علاوہ طیارے کے پہیے کے نیچے دو لیموں بھی رکھے گئے۔

وزیر دفاع نے پوجا کے بعد اس طیارے میں سفر بھی کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فرانس میں کہا ʼمجھے خوشی ہے کہ رفال کی ڈلیوری وقت پر ہو رہی ہے اور امید ہے کہ یہ ہماری فضائیہ کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ʼآج بھارت اور فرانس کے سیاسی اشتراک کے ایک نئے دور میں رافیل جنگجو طیارے میں پرواز کروں گا جو ایک اعزاز کی بات ہے۔