کے ایم سی ملازمین کا احتجاج، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک جام

October 10, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کے ایم سی ملازمین کے ایم اے جناح روڈ ،کےایم سی ہیڈ آفس کےباہر احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا،تاہم مظاہرین نے انتظامیہ اور پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد تقریبا ایک گھنٹے بعد مظاہرہ ختم کر دیا۔کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر احتجاج ختم ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔