بجلی ایک روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی

October 10, 2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کردیا گیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔