خاتون اینکر کا بیٹا براہ راست نشریات میں کیمرے کے سامنا آگیا

October 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

خاتون اینکر کا بیٹا براہ راست نشریات میں کیمرے کے سامنا آگیا

براہِ راست نشریات کے دوران بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے خبریں دینے والے خود خبر کا حصہ بن جاتے ہیں۔

کچھ ایسی ہی دلچسپ صورتحال امریکی نیوز ٹی وی کی اینکر کے ساتھ پیش آئی ،جس نےدیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردیا۔

اینکر لائیو براڈ کاسٹ میں کسی اہم موضوع پر بات کر رہی تھی کہ اس دوران اسٹوڈیو میں اس کا بیٹا بھی ساتھ آیا اور کیمرے کے سامنے آکر ممی کو بلانے لگا۔

یوں لائیو نشریات کے دوران بیٹے کے سامنے آنے پر جہاں اینکر حیران رہ گئی وہیں دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔

بچے کی شرارت سے بھرپور یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔