پاکستان میں ہر تیسرا مریض ذہنی دباؤ سے متاثر ہے، پروفیسر طارق رفیع

October 11, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں ہر تیسرا مریض ذہنی دباؤ سے متاثر ہے،پاکستان میں بیمار پڑنے والے ہر تیسرے شخص کا مرض ذہنی دباؤ کی وجہ سے بدتر ہوجاتا ہے۔ ان حالات میں فیملی معالجین کو بھی ذہنی بیماریوں پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ یہ بات فیملی میڈیسن کے ماہرین نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پروگرام برائے ذہنی صحت کا عالمی دن میں کہی۔وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کے مطابق ذہنی بیماریوں پر توجہ کم دینے کی وجہ سے پاکستان میں صحت کے شعبے کے مسائل کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔پرو وائس چانسلر پروفیسر لبنی انصاری بیگ کے مطابق پاکستان میں 2016 کے دوران 5500افراد نے خودکشی کی۔انسٹیوٹ اوف فیملی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر میری اینڈریڈس نےکہا کہ پاکستان میں ماہرین نفسیات کی کم تعدادمیں ہیں ۔آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ریاض قریشی نے اس موقع پر ہپنوسس کے زریعے ذہنی دباؤ کم کرنے کی تکنیک کا مظاہرہ کیا اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ پروگرام سے فیملی اور نفسیاتی ماہر ڈاکٹر بدر صابر علی، ڈاکٹر تابندہ اشفاق، ڈاکٹر فوزیہ اختر اور منتظم ڈاکٹر راحت ناز نے بھی خطاب کیا۔