وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کی ملاقات، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور

October 11, 2019

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال اور تدارک کے بارے میں اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔