کھیل کے میدان کا آباد ہونا محفوظ پاکستان کا مظہر ہے، فردوس اعوان

October 11, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کھیل کے میدان کا آباد ہونا محفوظ پاکستان کا مظہر ہے، فردوس اعوان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان کا آباد ہونا پرامن اور محفوظ پاکستان کا مظہر ہے۔

ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سیاحت، ثقافت و کھیل محمد عاطف خان سے ملاقات میں کیا۔

محمد عاطف خان نے فردوس عاشق اعوان کو صوبے میں 6 روزہ کھیلوں کے انعقاد سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں شرکت کی دعوت دی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان میں سیاحت اور کھیلوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونا ایک پرامن اور محفوظ پاکستان کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں 6 روزہ کھیلوں کے انعقاد کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ملک کا وزیراعظم خود اسپورٹس مین اور کھیلوں کا بہت بڑا مداح ہے۔