بھارتی ہائی کمیشن کے باہر اسکولز کے بچوں کا مظاہرہ

October 12, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سول سوسائٹی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف اسکولز کے بچوں کے زیر اہتمام جمعہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم اور بربریت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے کی قیادت حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون، شیخ عبدالمتین، راجہ خادم حسین اور بشارت مغل نے کی۔ مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔