پشاور میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سےآگاہی مہم

October 12, 2019

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفسیر کا شف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کا مختلف شاہراوں پر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بھر پورآگاہی مہم جاری رہی۔اس سلسلے میں یتیم بچوں کا ادارہ ـ’’زمونگ کور ‘‘ میں بچوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سےآگاہی دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ مختلف سکولز ، کالجز ، سرکاری وغیر سرکاری دفاتر اور شاہراوں پر روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس کو ایجوکیشن دے رہی ہے جس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور عوام میں شعور پیدا کرناہے ۔ٹریفک قوانین کے حوالے سے آج سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ یتیم بچوں کا ادارہ ـ’’زمونگ کور ‘‘کے بچوں میں ٹریفک اگاہی پمفلٹ تقسیم کیئے و بچوں کو ملٹی میڈیا کے ذریعے مختلف قسم کی ٹریفک قوانین سے متعلق ویڈیوز کے ذریعے آگاہی دی اور کم سن بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے کی ہدایات دی گئیں ۔ تقریب کی چیف گیسٹ ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ بانو نے سٹی ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا ۔