بنوں‘ دیوار گرنے سے ایک لڑکا شدید زخمی

October 12, 2019

بنوں(نمائندہ جنگ ) بنوں نارے پل میں دیوار گرنے سے ایک لڑکا شدید زخمی ہوگیا ۔ گزشتہ روز تھانہ صدر کی حدود میں واقع ترانگی شیخان میں دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں 14 سالہ مقدس خان ولد اشرف علی ملبے تلے آگیا جسے مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبہ سے زخمی حالت میں نکالا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر اُسکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔