کراچی، ملیر سے 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

October 12, 2019

کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کر کے 2 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کر لیا۔

ملیر سٹی میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

آپریشن میں 135 سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا اور اس دوران 2 منشیات فروش خواتین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین عادی مجرم ہیں اور وہ درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہیں، سرچ آپریشن میں 5 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔