ایران، عراق حکومتیں زائرین کیلئے ویزہ کی شرط ختم کریں ، حامد موسوی

October 13, 2019

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران عراق حکومتیں پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ کی شرط ختم کریں ، زائرین اربعین کے ویزہ مسائل کے حل کیلئے پاکستانی و عراقی وزرائے خارجہ کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف شعبہ حج و زیارات کے سیکرٹری علامہ محمد عباس زینی کی سرکردگی میں زائرین کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زائرین مسائل کے حل کیلئے کوئٹہ زاہدان ریل سروس کو دوبارہ شروع کیا جائے۔