اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون لطیفہ کی مثالی درس گاہ ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا

October 14, 2019

لاہور( شوبز رپورٹر )لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو تعلیم و تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون لطیفہ کی تعلیم و تربیت کی مثالی درس گاہ ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 500سے زائد نوجوان زیر تربیت ہیں۔