جماعت کو دھوکہ دینے والوں کا انجام قریب ہے‘ ن لیگ

October 14, 2019

کوئٹہ(پ ر )مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان ،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ ڈویژن جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، انور نسیم کاسی ایڈووکیٹ ، ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ عبدالوارث اچکزئی،نثار اچکزئی، ارباب اقبال،لیاقت راجپوت اورشنو گل خلجی نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ سپیرہ راغہ روڈ خانوزئی تا لورالائی کی تعمیر میں کسی قسم کی کوتاہی وتاخیر قبول نہیں کی جائے گی کیونکہ علاقہ کے عوام کو اس روڈ کے نہ بننے اور تاخیر کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے زمینداروں کے تمام باغات دھول اور مٹی کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں درایں اثناء انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو جھوٹے مقدمات میں قید میں رکھا گیا ہے، میاں نواز شریف کے حکم پر جان بھی قربان ہے ،پارٹی سے بے وفائی و دھوکہ دینے والے اور پروپیگنڈہ کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج اور تمام اداروں پراعتماد ہے۔