پاکستان اہم منڈی ہے، ترجمان وزیراعظم تجارت و سرمایہ کاری

October 14, 2019

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین /چیف ایگزیکٹو آفیسر منی گرام الیکس ہومز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک الفلاح بلال اصغر نے نئے بینک ڈیپازٹ کھولنے کے معاہدے پر دستخط کئے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم کے برطانیہ اور یورپ کیلئے تجارت و سرمایہ کاری کیلئے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر بھی موجود تھے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اہم منڈی ہے جوکہ شرح نمو بالخصوص ترسیلات زر وصول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔