افغانستان میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں گورنر ہلاک

October 14, 2019

کابل(جنگ نیوز)افغانستان میں مسلح افراد نے ضلعی گورنر راز محمد وزیری کے قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گورنر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تحصیل جغاتو کے ضلعی گورنر راز محمد وزیری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں گورنر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن بھی کیا۔