ترکی کے سفیر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

October 14, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ترکی کے سفیر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردہ قل (Ihsan Mustafa YURDAKUL) کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے حال ہی میں ترکی میں ہونے والی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب میں ترکی کے صدر طیب اردگان کی شرکت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ترکی میں پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے ملجم کلاس جہازوں کی تیاری پر بھی بات چیت کی گئی۔

سربراہ پاک بحریہ نے بحری امن کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

ترکی کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔