جہاد کیخلاف فتوے دینے والے ٹیپوسلطان کیسے ہوسکتے ہیں ، جماعت اسلامی

October 15, 2019

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ جہاد کے خلاف فتوے دینے اورمظلوم کشمیریوں کی مدد کی بجائے بزدلی دکھانے والے وزیراعظم، ٹیپوسلطان کیسے ہوسکتے ہیں۔ 16اکتوبرکو اسلام آباد میں کشمیری خواتین کا آزادی کشمیرمارچ ہوگا۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے اجتماع ارکان وامیدواران سے خطاب اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے ڈاکٹرطارق سلیم،ڈاکٹرحمیداللہ ملک، راجہ محمدجواد، سیدامجدحسین شاہ، شمس الرحمن سواتی نے بھی خطاب کیا ۔