بہن کے اغوا کی غلط اطلاع دینے والاگرفتار

October 15, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کو منظور نامی شخص نے 15 پولیس ایمرجنسی نمبر پرکال کرکے بتایا کہ اس کی بہن رخسانہ کو نامعلوم افراد نے مہران کار پراغوا کرلیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر پڑتال کی تو معلوم ہوا یہ اطلاع درست نہ ہے بوگس کال کرکے پولیس کا وقت ضائع کیا گیا ہے کھانا گلگشت نے منظور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔