سرینا ہوٹلز نے چار ایوارڈز جیت لیے

October 15, 2019

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) سریناہوٹلز نے معتبر عالمی ٹریول ایوارڈ کی تقریب میں چار ایوارڈز جیت لیے ، ویت نام میں منعقدہ ایشیا اینڈ اوشیانا گالا تقریب میں سریناہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی نےعالمی ٹریول ایوارڈز کےبانی گراہم کک سےایوراڈز وصول کیے ، تقریب میں اسلام آباد سرینا ہوٹل کو پاکستان لیڈنگ ہوٹل اورپاکستان لیڈنگ پریزڈینشل سویٹ ،کابل سرینا ہوٹل نے افغانستان کا لیڈ نگ ہوٹل اور دوشنبے سرینا ہوٹل نےتاجکستا ن کا لیڈنگ ہوٹل کے ایوارڈ جیتے ، اس موقع پر سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی نے کہا کہ سرینا ہوٹل اپنے ملازمین کے بغیر کچھ بھی نہیں ، ان کی سخت محنت سے ہی مہمانوں کی توقعات سے بڑھ کر مہمان نوازی کو یقینی بنایا جاتا ہے ، اس لیے میں یہ ایوارڈز سرنیا ہوٹلز کے ملازمین اور ایسو سی ایٹز کے نام کرتاہوں ، اس موقع پر عالمی ٹریول ایوارڈز کے بانی گراہم کک نے کہا کہ ایشیا اور او شیانا بھر میں مختلف ہوٹلوں اور ائر لائنز اور مہمان نوازی کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر ایوارڈز دیئے جاتےہیں اور ہم ان سب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔