فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس، PFUJکی فریق بننے کیلئے درخواست

October 16, 2019

کراچی (جنگ نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کے معاملہ پرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے۔ درخواست صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی جانب سے سینئر قانون دان رشید اے رضوی اور حیدر امام رضوی ایڈووکیٹ نے دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پسند نہیں آئے، پی ایف یو جے سمجھتی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مثال بنایا جارہا ہے تاکہ آئندہ کوئی جج دلیرانہ فیصلے نہ کرے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب کے لبادے میں لپٹا ہوا ریفرنس دراصل بد نیتی پر مبنی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو فی الفور خارج کیا جائے۔