ترک اور شامی فوج کے ساتھ روسی فوجی دستوں کا گشت

October 16, 2019

کراچی (نیوزڈیسک) ترک اور شامی فوج کے ساتھ روسی فوجی دستے گشت کررہے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز روس نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شام کے قصبے،منبج کے قریب ترک اور شامی فوج کے ساتھ ساتھ روسی فوجی دستے بھی گشت کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منبج سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد پیدا ہونے والے سیکورٹی خلا کا فائدہ روس اٹھا رہا ہے۔روسی وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مغربی منبج میں روس کی ملٹری پولیس گشت کر رہی ہے۔