مختلف سزائیں، 5پولیس اہلکاروں کے وارنٹ ،3مقدمےسےبری

October 17, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اے این ایف کو حکم دیا ہےان میں فاضل عدالت نے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں درج مقدمہ سرکار بنام محمد دانش وغیرہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹر ارسلان عارف ،ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد، کانسٹیبل جاوید، تصور اور صہیب شوکت شامل ہیں۔ سیشن کورٹ نے ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو دو محبوس بچوں عروج فاطمہ اور محمد عبداللہ کو بازیاب کراکے 19 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم بلال کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم افضل کو جرم ثابت ہونے پر دو سال قید اور 5 ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ سیشن کورٹ نے موگہ توڑ کر پانی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم خالق کی عبوری ضمانت میں پولیس سے 22 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ۔ مجسٹریٹ کورٹ نےشراب برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم انجم مسیح کو جرم ثابت ہونے پر ایک ہزار روپے جرمانہ اداکرنے کی سزا کاحکم دیاہے ۔ مجسٹریٹ کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو اقبال جرم کرنے پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو اقبال جرم کرنے پر ایک سال کے لئے پروبیشن پر بھجوانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے پولیس کو اغواء کی جھوٹی اطلاع دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم منظورحسین کو دو ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے گھر میں گھس کر خواتین کو ہراساں کرنے ،طلائی زیورات اور نقدی رقم ہتھیانے کے مقدمہ میں ملوث 2 سب انسپکٹرز خالد بلوچ ، محمد عشرہ اور کانسٹیبل ظفر راں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہائی کورٹ ملتان بنچ نے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کو 15 روز کے اندر پوسٹ گریجویٹ کا رزلٹ کارڈ جاری نہیں کرنے کے خلاف درخواست بارےطالب علم کامران اقبال کا معاملہ حل کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس آف پیس نے شہریوں اللہ ڈیوایا ،محمد شاہد اور محمد نعیم کی جائیداد پر سٹے آرڈر کے باوجود قبضہ کرنے والوں کے خلاف ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس سے 19 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ۔