دنیا کو ٹروڈو جیسے ترقی پسند رہنما کی ضرورت ہے، اوباما

October 17, 2019

سابق امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہےکہ جب میں امریکا کا صدر تھا تب مجھے کینیڈا کے وزیر اعظمجسٹن ٹروڈوکے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس ہوتا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں باراک اوباما نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو بہت محنتی اور مؤثر رہنما ہیں ،وہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے بڑے مسائل کو اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو ٹروڈو جیسے ترقی پسند رہنما کی ضرورت ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے پڑوسی ممالک ان کی ایک اور مدت کی حمایت کریں گے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں رواں ماہ وفاقی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔