ایسا گاؤں جہاں نام کی جگہ موسیقی استعمال ہوتی ہے

October 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایسا گاؤں جہاں نام کی جگہ موسیقی استعمال ہوتی ہے

بھارت میں ایک ایسا سُریلا گاؤں ہے جہاں کے لوگ ایک دوسرے کو مخاطب کرنے کے لیے موسیقی کا استعمال کرتے ہیں۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ کے ایک دور دراز گاؤں کونگ تھونگ میں جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے دو نام رکھے جاتے ہیں ایک نام تو وہ ہوتا ہے جو سرکاری کاغذات اور گاؤں سے باہر پہچان کے لیے استعمال ہوتا ہے جب کہ دوسرا نام دُھن کی صورت میں ہوتا ہے۔

یہ دُھن بچے کی والدہ اسی وقت خود ہی ترتیب دیتی ہے اور وہی اس کا نام ہوتا ہے جو کہ روزمرہ میں اسے مخاطب کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق یہ ان کی صدیوں پرانی روایت ہے اور ان کے بزرگ کھیتوں میں کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کو اسی طرح پکارتے تھے۔