نیب کا ’اینٹی منی لانڈرنگ سیل‘ قائم

October 17, 2019

نیب نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ہدایات پر مؤثر عمل در آمد اور منی لانڈرنگ کے تدارک کے لیے ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ کی سربراہی میں اینٹی منی لانڈرنگ سیل قائم کر دیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

نیب کا ’اینٹی منی لانڈرنگ سیل‘ قائم

نیب اعلامیے کے مطابق سیل میں ڈائریکٹر مانیٹرنگ ظفر اقبال اور ایڈیشنل ڈائریکٹر مفتی عبدالحق سمیت 5 افسران شامل ہیں، جبکہ جہانزیب فرید، سہیل احمد اور ناصر محمود مغل بھی اینٹی منی لانڈرنگ سیل کا حصہ ہوں گے۔

سیل ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ، متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ کوآرڈینیشن، مانیٹرنگ اور تجزیے کا کام کرے گا۔