ڈیفنس، اسکول وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، بھائی زخمی

October 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈفنس فیز ون پہاڑی والی مسجد کے قریب وین نمبرcp-1241 کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 10سالہ حماد جاں بحق جبکہ 16سالہ طلحہ زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق دونوں آپس میں بھائی اور محمود آباد کے رہائشی ہیں ، وین اسکول ٹیچرز کو لیکر چھٹی کے بعد آ رہی تھی جبکہ بچے اسکول سے گھر جا رہے تھے،پولیس نے وین ڈرائیور تنویر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، گلبرگ ایف بی ایریا بلاک 12میں واقع گھر کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر35سالہ عبد حالد ولد عبدالرحمن جاںبحق ہو گیا ، قائدآباد ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا ،متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی،پولیس نے لاش شناخت اور ورثاءکی تلاش کے لئے سرد خانے رکھوادی ہے ۔