بارش اور تیز ہوائوں سے متعدد علاقوں کی بجلی گھنٹوں غائب

October 18, 2019

اراوالپنڈی (خصوصی نمائندہ) گزشتہ رات ہونے والی بارش اور تیز ہواوں سے متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہو گئی جو رات گئے تک بحال نہ ہوسکی ۔ ویسٹرج مصریال روڈ کی بجلی تیز ہوا کے آتے ہی چلی گئی ۔ اندرون شہر کے گنجان آباد علاقے میں بجلی کی تاروں کے بوسیدہ نطام کی وجہ سے بجلی کا جانا معمول بن گیا ہے۔ ادھر شکایات درج کرانے والوں نے آئیسکو حکام کے نمبر حسب معمول مصر وف ملنے کی شکایات کی ہیں۔دھمیال ٹو راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں بھی جمعرات کی شام 6بجے بند ہونے والی بجلی رات گئے تک بحال نہ ہو سکی- کمپلینٹ نمبر نہ ملنے پر ایل ایس رزاق سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا ۔ ایس ڈی او نے بتایا مین لائن پر کام ہو رہا ہے-