این اے259: ضمنی انتخابات میں حق و سچ کی فتح ہوگی ،جے ڈبلیو پی

October 18, 2019

کوئٹہ(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے کنوینر ابراہیم لہڑی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سترہ نومبر کو این اے259 ڈیرہ بگٹی کے ضمنی انتخابات میں حق و سچ کی فتح ہوگی اور جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شا زین بگٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ سوئی ڈیرہ بگٹی کی عوام نے جس طرح اپنے محبوب لیڈر نوابزادہ شا زین کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حیصہ لیتے ہوئے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کوپر امن بنانے کے لئے فوج تعینات کی جائے اور عوام کی سہولت کیلئے پولنگ بوتوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ حق راہ دہی کا استعمال کر سکیں۔