میپکو کے3ایس ڈی اوزکوسینئر انجینئرزایگزیکٹو انجینئرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

October 18, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو اتھارٹی نے پروموشن بورڈ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے3ایس ڈی اوزکوسینئر انجینئرز/ایگزیکٹو انجینئرز کے عہدے پر ترقی دیدی ہے، اسسٹنٹ منیجر پروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان شوکت حسین کو ایکسین ایم اینڈ ٹی میپکو سرکل وہاڑی ،ایس ڈی او میپکو گلبرگ سب ڈویژن ملتان محمد عمیر قاسم عزیز خان کو ایکسین آپریشن میپکوڈویژن لیاقت پور اور ایس ڈی او کنسٹرکشن میپکو سب ڈویژن ڈی جی خان افتخارکامران کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل ڈی جی خان تعینات کیاگیاہے ۔