ڈینگی سے بچاؤ ‘ آگہی پروگرام، احتیاطی تدابیر اور علاج سے متعلق آگاہ کیا

October 18, 2019

پشاور(نامہ نگار)صوبائی محکمہ محنت خیبرپختونخوا کی جانب سے جمعرات کے روز حیات آباد پشاور میں کارخانوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے لئے ڈینگی بخار سے بچائو کے سلسلے میں ایک آگہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور مزدوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرمحکمہ محنت کے آفیسر غیاث الدین نے شرکا سے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں آگہی مہم چلانے اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اپنے دوست واحباب کوبھی آگاہ کرنا چاہیے تاکہ حفاظتی اقدامات کی بدولت خود بھی اور دوسروں کو بھی اس بیماری سے محفوظ رکھ سکیں۔