مظفرگڑھ: آئل ٹینکر حادثے کا ایک اورزخمی چل بسا

March 27, 2016

مظفر گڑھ…مظفر گڑھ میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سےمزید ایک شخص دم توڑگیا۔جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی جبکہ 19زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ریسکیو کے مطابق قصبہ گجرات میں گزشتہ روز آئل ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیاتھا،جس کے باعث ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

زخمیوں میں 13افراد کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان کیاگیاتھا،جہاں ایک مزید ایک شخص انتقال کرگیا۔جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ 19افراد اب بھی ملتان اور مظفرگڑھ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔